اداکارہ عائشہ عمر کا انڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان

Mar 15, 2024 | 19:57:PM
اداکارہ عائشہ عمر کا انڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نامور پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے پیچیدہ میڈیکل سرجری کے بعد انڈسٹری سے چار ماہ وقفہ لینے کا اعلان کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر طویل پوسٹ میں اداکارہ نے مداحوں کو خبر دی کہ یکم رمضان کو ان کی سرجری ہوگئی ہے اور وہ اب روبصحت ہیں، عائشہ عمر نے بتایا کہ آٹھ برس قبل ایک ایکسیڈنٹ میں ان کے کولربون اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور وہ کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کررہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ طویل عرصے کے بعد انہوں نے ہمت جمع کرکے اپنی سرجری کرالی ہے اور اب وہ بہتر محسوس کررہی ہیں،اداکارہ نے بتایا کہ سرجری کے بعد وہ3سے4ماہ تک کیمرے سے دور رہیں گی اور صرف میوزک آئیڈیاز،سکرپٹس اور اپنے برانڈز کیلئے کام کریں گی۔

عائشہ عمر کی پوسٹ پر مداح ان کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ چینی افواج کا پاکستان کے قومی دن کی فوجی پریڈ میں شرکت کر نے کا اعلان