آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Mar 15, 2023 | 17:28:PM
آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا سے گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈار علی خٹک کو گلگت بلتستان کا نیا آئی جی مقرر کر دیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے محمد سعید کو عہدے سے ہٹانے اور  ڈار علی کو آئی جی گلگت بلتستان مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔