وزیرِ اعظم کو استعفیٰ دینا چاہیے،میرے ساتھ لائیو ٹی وی پر بحث کر لیں، اکبر ایس بابر

Mar 15, 2022 | 22:14:PM
تحریکِ ,انصاف, منحرف, رکن, اکبر ایس بابر
کیپشن: تحریکِ انصاف کے منحرف رکن اکبر ایس بابر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے وزیرِ اعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی میرے ساتھ لائیو ٹی وی پر بحث کر لیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ آج بھی آپ نے درخواست دائر کی کہ اکبر ایس بابر کو کیس سے الگ کریں۔انہوں نے کہاکہ آج بھی کیس میں آپ نے التواءکی کوشش کی، کیس کو التواء میں ڈالنے کے لیے مختلف بہانے تلاش کئے گئے۔اکبر ایس بابر نے مطالبہ کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے، سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں میرے الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سماعت کی اگلی تاریخ 17 مارچ رکھی ہے، ہم غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت سے مطمئن ہیں۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ اب غیر ملکی فنڈنگ کیس کے فیصلے کا وقت آ گیا ہے، قوم اب مزید انتشار برداشت نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کو انتشاری کیفیت میں لے گئی ہے، حکومت وہ کام کرنے جا رہی ہے جس سے خطرات جنم لیں گے۔اکبر ایس بابر کا وزیرِ اعظم سے مخاطب ہو کر کہنا ہے کہ آپ ثبوت نہیں لا سکے کہ میں کسی کے ایماء پر یہ سب کر رہا ہوں، عمران خان آپ نے بھارتیوں سے فنڈنگ کیوں وصول کی؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن جلد اس کیس کا فیصلہ سنائے، اس کیس کا فیصلہ ملک کو انتشار سے بچائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر ، سلمان اور شاہ رخ ہمارا کلچر خراب کررہے ہیں، بھارتی انتہا پسند وں کی ویڈیو وائرل