شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ۔ فضل الرحمان کی خصوصی شرکت

Mar 15, 2022 | 18:28:PM
 شہباز شریف ۔ ایم کیو ایم ۔ وفد ۔ ملاقات۔ فضل الرحمان۔ شرکت
کیپشن: ایم کیو ایم کا وفد شہباز شریف سے ملاقات کر رہا ہے ۔فضل الرحمان بھی موجود ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے اہم ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خصوصی دعوت پر ملاقات میں شرکت کی، خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد میں عامر خان، وسیم اختر اور معین الحق شامل تھے،منگل ہونے والی ملاقات میں قائدین نے قومی اور عوامی اہمیت کے امور پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے، تعاون سے متعلق تجاویز کا تبادلہ جاری رکھنے پر مشاورت کی ۔

 پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کی خصوصی دعوت پر ملاقات میں شرکت، خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد میں عامر خان، وسیم اختر اور معین الحق شامل تھے pic.twitter.com/6dqmAMLPWJ

بعد ازاں جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق   قائدین میں سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر مشاورت کی گئی ،خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف اور مولانا فضل رحمان کو ( کل) بدھ کی شام 5 بجے کی دعوت دی،اپوزیشن قائدین اور ایم کیو ایم میں ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی وفود کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔طلبا کیلے بری خبر۔ گرمیوں کی چھٹیاں ضائع ہونے کا خدشہ