استعفوں پرفیصلہ کل،گرفتاری کی صورت میں نوا ز شریف تحریک کی قیا دت کر ینگے،مریم نوا ز

Mar 15, 2021 | 19:28:PM
استعفوں پرفیصلہ کل،گرفتاری کی صورت میں نوا ز شریف تحریک کی قیا دت کر ینگے،مریم نوا ز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ن لیگ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں استعفوں ،لانگ مارچ اور پی ڈی ایم کے اجلاس پر بات ہوئی ۔آج پوری قوم کو سمجھ آ گئی ہے کہ اداروں پر تنقید کرنا اور اداروں پر حملہ آور ہونے میں کیا فرق ہے۔
 ًتفصیلات کے مطابق مر یم نوا ز کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اس حکومت  کو الیکشنز میں مسترد کیا ۔ڈسکہ میں تھیلے اٹھا کر بھاگے اور بعد میں 20 پریذائڈنگ آفیسرز کو اغوا کر لیا ۔بجائے معافی مانگنے کے آپ اداروں پر حملہ آور ہو رہے ہیں ،استعفوں پر ہماری مشاورت جاری ہے۔ کل پی ڈی ایم میں فیصلہ ہو گا۔جو استعفے نہیں دینا چاہتا اسے بھی سمجھائیں گے اور منائیں گے۔ انہیں عوام کے وسیع تر مفا د میں استعفو ں کا فیصلہ کرنا ہو گا۔

یا د رہے کہ اس سے قبل بھی آج مریم نوا ز نے   میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا تھا کہ نیب کاکام کرپشن کوپکڑ نا ہے ترجمان بننا نہیں۔ اگر مجھے گرفتار کیا تو پارٹی کے تاحیات قائد نوازشریف حکومت مخالف تحریک کی قیادت کریں گے۔ مر یم نوا ز نے کہا ہے کہ نیب کرپشن پکڑنے میں ناکام ہوا۔مجھے ضمانت مسترد ہونےکی دھمکیوں سے نہیں ڈراسکتے۔ مریم نواز نے کہا کہ نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں میری ضمانت کےخلاف درخواست دی ہے، کہا گیا کہ میں بیانات دے رہی ہوں اس لیے ضمانت مسترد کی جائے، اس سے زیادہ مضحکہ خیز کوئی بات نہیں ہو سکتی، بیانات جانچنے کا اختیار نیب کوکیسے مل گیا؟ نیب کو تکلیف ہے کہ میں سیاست میں مداخلت کررہی ہوں، میں آٹا اورچینی چورکو چورکیوں کہتی ہوں، لیکن میں عوام کی نمائندگی کروں گی اور سیاست میں مداخلت پر آواز اٹھاتی رہوں گی، مسلم لیگ خاموش نہیں رہے گی، میں مہنگائی، اقربا پروری، لاہور کو کوڑے کا ڈھیر بنانے، گیس و بجلی چوری کیخلاف بولوں گی۔
 مریم نواز نے بتایا کہ نیب نے جب بھی بلایا میں گئی، نیب آفس کے باہر کھڑی رہی لیکن انہوں نے دروازے نہیں کھولے، مجھ پر حملہ اور پتھرا ﺅکیا گیا، اس کے بعد ایک سال ہوگیا ہے نیب نے مجھے نہیں بلایا، تم انتقام میں بھی ناکام ہو گئے ہو تو عدلیہ کے کندھے کو استعمال کر رہے ہو؟، مجھے امید ہے کہ ہائیکورٹ اس درخواست کو نہ صرف مسترد کرے گی بلکہ ایسی مضحکہ خیز درخواستوں کا راستہ روکے گی۔ضمانت مسترد ہونے کی دھمکیوں سے ڈرا نہیں سکتے کیونکہ مریم نواز عمران خان کی طرح ڈرپوک نہیں ہے جو پولیس کے گھیرا ڈالنے پر دیوار پھلانگ کر بھاگ گئے، سیاست دان ہوں تو سیاست تو کروں گی، پہلے دوبار جیل کاٹ ہوچکی ہوں، تیسری بار بھی کاٹ لوں گی، یہ گیڈر بھبکیاں کسی اور کو دینا، پہلے بھی گرفتاریاں الٹی پڑ گئی تھیں، اس بار زیادہ الٹی پڑجائیں گی، اگرمجھے گرفتارکریں گے تو نوازشریف لندن سے خود بولیں گے اور تحریک چلائیں گے۔