ڈی مونٹ مورینسی کالج آف ڈینٹسری لاہورکا کانووکیشن، فارغ التحصیل گریجوایٹس میں ڈگریاں اورمیڈلز تقسیم

Jun 15, 2026 | 23:37:PM
ڈی مونٹ مورینسی کالج آف ڈینٹسری لاہورکا کانووکیشن، فارغ التحصیل گریجوایٹس میں ڈگریاں اورمیڈلز تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈی مونٹ مورینسی کالج آف ڈینٹسری لاہورکا کانووکیشن لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہوا جس میں میجرجنرل پروفیسر ڈاکٹرندیم احمدرانانے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پرووائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹرنادیہ نسیم،سابق وزیرصحت پنجاب پروفیسر جاوید اکرم،پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹرزہرہ خانم اورپروفیسر ڈاکٹر اسداسلم نے بطور مہمان اعزازشرکت کی۔

ڈی مونٹ مورینسی کالج آف ڈینٹسری سے2010سے 2024تک فارغ التحصیل ہونےوالے گریجوایٹس میں ڈگریاں اورمیڈلز تقسیم کیے گئے ۔تقریب میں کالج کے فیکلٹی ممبران کے علاوہ سابق اساتذہ،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹرطیبہ وسیم،رجسٹراریوایچ ایس کرن فاطمہ سمیت طلبا وطالبات کے والدین بھی موجود تھے۔

پرنسپل ڈی مونٹمورینسی کالج آف ڈینٹسٹری پروفیسر ڈاکٹرنبیلہ ریاض کی قیادت میں منعقدہ تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجیدسے کیاگیا۔ پرنسپل پروفیسرڈاکٹر نبیلہ ریاض نے مہمانوں کاشکریہ اداکیااور فیکلٹی ممبرز، سٹوڈنٹس اور والدین کومبارک باد دی۔انہوں نے کہا یہ کانووکیشن سولہ سال کے بعد منعقد ہورہاہے لیکن آئندہ ہردوسال بعد منعقد ہواکرے گا۔ہمارے طلبہ نے یوایچ ایس کے تحت ہونےوالے امتحان میں پنجاب کے اٹھارہ ڈینٹل کالجز میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔ڈی مونٹ مورینسی کالج آف ڈینٹسٹری لگ بھگ سوسال پرانالیکن کالج کی اپنی پراپرعمارت نہیں۔ 

پرو وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم نے گریجوایٹس سے حلف لیا۔پروفیسر ڈاکٹر جاویداکرم نے کہاکہ میں گریجوایٹس کومبارکباد دیتاہوں اورکہتاہوں کہ آپ نے ایک امتحان توپاس کرلیا اب بڑا امتحان آپ کے مریض ہوں گے۔عہد کرلیں کہ جس مریض کودیکھیں گے اس کی دعاضرور لیں گے۔ہماری ایک لاکھ کی آبادی کےلئے صرف پندرہ ڈینٹسٹ ہیں جوکم ازکم اٹھارہ ہونے چاہئیں۔

کانووکیشن کے مہمان خصوصی میجرجنرل ندیم احمدرانانے کہاکہ میں بھی ڈی مونٹ مورینسی کالج آف ڈینٹسٹری کا گریجوایٹ ہوں، میرے لیے اپنے مادرعلمی کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت بڑا اعزاز ہے۔ آخر میں بیچلرزآف ڈینٹل سرجری پروگرام مکمل کرنےوالے طلبہ وطالبات کوڈگریاں دی گئیں۔تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی کواعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7فیصد سے زائد کمی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: