سکھرمیں افسوسناک واقعہ!2معصوم بچیاں ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امداد بزادر)سکھر کےصالح پٹ کے قریب درگاہ ہمت شاہ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پانی کے تالاب میں 2 معصوم بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔
جاں بحق ہونےوالوں میں7 سالہ عائشہ دختر راشد ملاح، 8 سالہ مسکان دختر اشرف ملاح شامل ہیں،بچیاں تالاب میں نہاتے ہوئے اچانک ڈوب گئیں۔
ورثاء کے مطابق ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئیں، لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر