جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر

Jun 15, 2026 | 21:10:PM
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور  ) جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے منسوب مبینہ پرتشدد کارروائیوں کے حوالے سے ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی جاوید مسیح کو 15 جون 2026 کو اس وقت مبینہ طور پر حملے کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی والدہ کی علالت کے باعث رخصت پر گھر جا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ راولاکوٹ میں رائے چوک کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر 15 سے 20 افراد نے انہیں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی اہلکار کے مطابق حملہ آوروں نے رائفل کے بٹ سے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ میں شدید فریکچر ہو گیا۔

زخمی اے ایس آئی جاوید مسیح اس وقت راولاکوٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے مطابق مبینہ طور پر حملہ آوروں نے ان پر دباؤ ڈال کر یہ بیان بھی ریکارڈ کرانے کی کوشش کی کہ ان کی چوٹ موٹر سائیکل حادثے کے باعث لگی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ حملے کے دوران پولیس بکتر بند گاڑی اور دیگر اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود تشدد کا واقعہ پیش آیا، جسے سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تشویشناک قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام اور بعض مبصرین کے مطابق ایسے واقعات ریاستی اداروں کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہیں اور ان کے مطابق پرتشدد کارروائیوں کا تسلسل کسی منظم حکمت عملی کی طرف اشارہ کر سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔

نوٹ: واقعے سے متعلق تمام الزامات ابتدائی اطلاعات اور متاثرہ اہلکار کے بیان پر مبنی ہیں، جن کی آزادانہ تصدیق تفتیشی عمل کے بعد ہی ممکن ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے عالمی امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا؛فیصل واوڈا