آج جشن منانے کا دن ہے،پاکستان نے عالمی امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا؛فیصل واوڈا

Jun 15, 2026 | 17:55:PM
آج جشن منانے کا دن ہے،پاکستان نے عالمی امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا؛فیصل واوڈا
کیپشن: فیصل واوڈا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال خان نیازی) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج جشن منانے کا دن ہے، پاکستان نے عالمی امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا،عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک جھنڈا، ایک قوم، ایک فوج اور ایک سپہ سالار، پاکستان آج متحد ہو کر کھڑا ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کو عالمی منظرنامے میں نمایاں مقام دلایا،بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان کا عالمی وقار مزید بلند ہوا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک مضبوط اور بااعتماد عالمی رہنما کے طور پر ابھرے ہیں،دنیا مضبوط قیادت پر اعتماد کرتی ہے، کمزور قیادت پر نہیں، پاکستان کی حالیہ کامیابیاں اللہ تعالیٰ کے فضل اور مؤثر قیادت کا نتیجہ ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو پذیرائی مل رہی ہے،اہم سفارتی پیش رفت میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار رہا،آنے والے دنوں میں پاکستان کی عالمی اہمیت مزید بڑھے گی۔ 
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ تیار کیا،جنگی اور معاشی چیلنجز کے باوجود حکومت نے بہتر معاشی حکمت عملی اپنائی،ملک کے لیے کام کرنے والوں کو تنقید کے بجائے حوصلہ افزائی ملنی چاہیے، کرپشن اور مافیاز کے خلاف مؤثر کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے،ملک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہونا چاہیے،قومی مفاد کے لیے تمام اداروں اور قیادت کو یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  16 سے 20 جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی