16 سے 20 جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)محکمہ موسمیات نے کل سے 20 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، جس کے باعث کئی شہروں میں موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل سے 20 جون کے دوران بارش متوقع ہے، جبکہ مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پیش گوئی کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارشیں ہونے کی توقع ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے چند علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کراچی اور اس کے گردونواح میں اس دوران ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، نارووال، سیالکوٹ میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،خوشاب، میانوالی، بھکر، بہاولپور، بہاولنگر، میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں ، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور ساہیوال میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ادھر گلگت بلتستان کے اضلاع دیامر، استور، سکردو، ہنزہ، گلگت، غذر، گانچھے اور شگر میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اگلے مالی سال کا بجٹ کب ؟ صوبائی حکومت شدید تذبذب کی شکار ہے