اگلے مالی سال کا بجٹ کب ؟ صوبائی حکومت شدید تذبذب کی شکار ہے
خیبر پختونخوا حکومت کا 3 ماہ کےلیے عبوری بجٹ پیش کرنے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی میں 3 ماہ کے لیے عبوری بجٹ پیش کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے دو بجٹ تیارکرلئے،ایک بجٹ پورے سال کےلئے اور دوسرا بجٹ صرف ابتدائی 3 ماہ کے لئے ہے،اگلے مالی سال کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا ؟ صوبائی حکومت شدید تذبذب کی شکار ہے۔
وفاقی بجٹ کے بعد صوبائی بجٹ کو 16 یا 17 جون کو پیش کیا جانا تھا تاہم صوبائی حکومت کے اندرونی اختلافات اور فیصلہ نہ کئے جانے کی وجہ سے اجلاس تاخیر کا شکار ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ایک سال یا 3 ماہ کی بجٹ کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے،پارلیمانی کمیٹی قانونی کمیٹی سے ملک کر آرٹیکل 125 کے مختلف پہلو کا جائزہ لے رہی۔
پارلیمانی کمیٹی کی فیصلے کی بعد ازاں پولیٹیکل کمیٹی سے بھی توثیق کی جائے، صوبائی حکومت نے ایک سال اور تین مہینوں کے لئے بجٹ دستاویزات تیار کر لئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟ ان کی زبانی جانیں