لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )جبارخیل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق جبارخیل سے ہے۔
پولیس نے مقتولین کی شناخت جمعہ خان، عدنان، وسیم اور نعمت اللہ کے ناموں سے کی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتا ہے، تاہم واقعے کے محرکات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے عالمی امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا؛فیصل واوڈا