پاکستان نے عالمی امن کے لیے تاریخ ساز کردار ادا کیا: خواجہ آصف

Jun 15, 2026 | 18:45:PM
پاکستان نے عالمی امن کے لیے تاریخ ساز کردار ادا کیا: خواجہ آصف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال خان نیازی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ امن کوششوں میں ایک بڑا اور تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے، جس پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے ملک کی 78 سالہ تاریخ میں ایک منفرد اور اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ ان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت عالمی سطح پر نمایاں ہو کر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے دو اہم مواقع پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ایک موقع پر قومی سلامتی اور دفاع کے میدان میں اپنی کامیابی کا ثبوت دیا گیا، جبکہ دوسرے مرحلے میں امن کے قیام اور سفارتی کوششوں کے ذریعے عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کیا گیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت کو دنیا تسلیم کر رہی ہے اور پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اس کا واضح ثبوت ہیں۔

خواجہ آصف نے کشمیر کے حوالے سے اظہارِ امید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پیش رفت کے بعد کشمیر کے معاملات میں بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے اور اس کے حل کے لیے پاکستان کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے عالمی امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا؛فیصل واوڈا