بحرین کے سلمان سٹی میں 44 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز

Jun 15, 2026 | 12:19:PM
بحرین کے سلمان سٹی میں 44 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بحرین کے سلمان سٹی میں 44 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جو وزارتِ ہاؤسنگ کے بڑے ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہے۔

تقریب میں بحرین کی وزیر برائے ہاؤسنگ و شہری منصوبہ بندی عذرا رومائیہی اور بحرین فرسٹ ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر التمیمی نے شرکت کی۔

وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ یہ منصوبہ گورنمنٹ لینڈ ڈیولپمنٹ رائٹس پروگرام کے تحت شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو تیز رفتار اور مؤثر طریقے سے رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سلمان سٹی میں مجموعی طور پر 137 رہائشی یونٹس کی فراہمی کا منصوبہ ہے، جو نجی شعبے کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گھر بنانے والوں کیلئے اچھی خبر

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پہلے سے جاری کامیاب ہاؤسنگ پراجیکٹس کا تسلسل ہے، جن میں مختلف علاقوں کے منصوبے شہریوں کی بڑی دلچسپی حاصل کر چکے ہیں۔