بجٹ میں سیمنٹ اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو ٹیکس ریلیف، سٹاک مارکیٹ میں مضبوطی کا امکان

Jun 15, 2026 | 10:54:AM
 بجٹ میں سیمنٹ اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو ٹیکس ریلیف، سٹاک مارکیٹ میں مضبوطی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  وفاقی بجٹ کے بعد سٹاک مارکیٹ میں سیمنٹ اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے شیئرز کو سب سے بڑے فائدہ اٹھانے والوں میں شمار کیا جا رہا ہے، حکومت نے مخصوص صنعتوں پر ٹیکس میں کمی اور مراعات دینے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے توازن کو برقرار رکھتے ہوئے بجٹ میں مختلف صنعتی شعبوں کو ریلیف فراہم کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ہدف آئندہ مالی سال میں 4 فیصد اقتصادی ترقی حاصل کرنا ہے،جبکہ موجودہ سال میں معیشت کی شرح نمو 3.7 فیصد تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، جو گزشتہ چار سال کی بلند ترین سطح ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:معاہدہ  ہوا ہے یا نہیں؟بڑا تضاد سامنے آگیا

ماہرین کے مطابق سیمنٹ اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو دی گئی مراعات سے ان شعبوں کی پیداوار اور منافع میں اضافہ متوقع ہے، جس کا مثبت اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑ سکتا ہے۔