امریکا میں طیارہ گر کر تباہ،تمام افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی ریاست میسوری میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، جہاز میں سوار تمام 12 افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس کے بٹلر میموریل ایئرپورٹ پر ایک طیارہ پرواز کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا۔
Missouri : A skydiving plane crashed shortly after takeoff.
— The Lie Lamaa (@_TheLieLamaa) June 15, 2026
All 12 on board - 11 skydivers & the pilot were killed.
The aircraft turned back before crashing. A power issue is suspected. Investigation underway. pic.twitter.com/EcyvKQG7lz
حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز سوار تھے، جو سب حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
بیٹس کاؤنٹی کے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جہاز کو حادثے دن ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج
حادثے کے بعد میسوری اسٹیٹ ہائی وے پیٹرول، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور حادثے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔