سیالکوٹ: سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 2بچے ڈوب گئے
کیپشن: سوئمنگ پول، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں محمد اشفاق)سیالکوٹ میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے۔
دونوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،10سالہ حسن اور 8 سالہ حنان آپس میں کزن ہیں،اطلاع ملنے پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔
بچے گرمی کی شدّت کو دور کرنے کیلئے نہانے گئے تھے،تھانہ صدر میں والد عمر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ملزم فرار ہو گیا۔
مقدمہ متن کے مطابق افسوسناک واقعہ سوئمنگ پول کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا،ایس ایچ او میاں عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار نے ترکیہ کو بڑی یقینی دہانی کرا دی