اسحاق ڈار کا ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی
کیپشن: اسحاق ڈار ، ترک وزیر خارجہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)پاکستان نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں وزرا کی جانب سے اسرائیلی جارحیت اور ایران پر حملوں سے تشویش کا اظہارکیا ہے۔ترجمان کاکہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی جانب سے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔نائب وزیراعظم ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں منعقدہ اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکارہ ثنا مقبول کو خطرناک عارضہ لاحق ہو گیا