بھارتی اداکارہ ثناءمقبول جگر کے عارضے میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ اور بگ باس او ٹی ٹی 3 کی فاتح ثناء مقبول جگر کے عارضے میں مبتلاہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جگرکے سروسس میں مبتلا ہوگئی ہیں جس میں جگر داغدار اور مستقل طور پر خراب ہو جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ثناء مقبول نے بتایا کہ میں کچھ عرصے سے آٹو امیون ہیپاٹائٹس کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہوں لیکن حال ہی میں حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔
ثناء مقبول کے مطابق مدافعتی نظام نے میرے جگر پر حملہ کرنا شروع کردیا ہے اور اب مجھے جگر کے سروسس کی تشخیص ہوئی ہے لیکن میں مضبوط رہنے کی کوشش کررہی ہوں،میں نے امیونو تھراپی شروع کردی ہے اورصحت پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:صنم چوہدری نے ڈراموں میں مشروط واپسی کا عندیہ دیدیا
معروف اداکارہ نے مزید بتایا کہ یہ بیماری اچانک نہیں ہوئی لیکن حال ہی میں یہ بگڑ گئی ہے جس کی وجہ سے میں نے اپنے کام کوبھی روک دیا ہے۔