ایران نے پھر اسرائیل پرڈرونز،بیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ کردی،8 اسرائیلی ہلاک،200 سے زائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی انتہائی خطرناک رخ اختیار کر چکی ، دونوں ممالک ایک دوسرے پر مسلسل میزائل اور فضائی حملے کر رہے ہیں، ایران نے اسرائیل پرڈرون اوربیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایران نےدوسری مرتبہ اسرائیلی شہروں پر میزائلوں کی بارش کر دی،ایرانی میزائل اسرائیل پہنچنے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنے گئے ہیں۔
اسرائیلی شہرحیفہ پرہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا جس سے کئی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 8 اسرائیلی ہلاک،200 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:جہاز کے بعد ہیلی کاپٹر بھی گر گیا، بھارت سے ایک اور افسوسناک خبر آگئی
دھماکوں کے مطابق تل ابیب اور دیگر شہروں میں بھی سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی شہریوں نے بنکروں میں پناہ لی۔
ایرانی حکام کا کہناہےایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرائے ۔ایران نے اسرائیلی ڈرون اورمیزائل بھی مارگرائے ۔
واضح رہے اس سے قبل ایران نے اسرائیلی شہر حیفہ پر 100 میزائل حملے کیے تھے۔
آج ہونے والے اسرائیلی میزائل حملوں میں اب تک 8 اسرائیلی ہلاک ہوچکے جبکہ 200 زخمی ہیں۔