اسرائیل کا یمن میں حوثی ملٹری چیف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Jun 15, 2025 | 02:05:AM
اسرائیل کا یمن میں حوثی ملٹری چیف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسرائیلی فوج نے یمن پر بھی فضائی حملے شروع کردئے،یمن میں حوثی فورسز کے چیف آف  سٹاف پر   حملہ کیا،اسرائیل نے  یمن میں حوثی ملٹری چیف پر  قاتلانہ حملہ کیا ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے یمن میں سینیئر حوثی رہنماؤں پر قاتلانہ حملہ کیا ہے جس میں حوثی ملٹری چیف محمد عبدالکریم بھی شامل ہیں۔ 

واضح رہے یمن غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل پر میزائل حملے کرتا رہا ہے۔ 

 دوسری جانب ایرانی حملوں سے تل ابیب سمیت متعدد علاقوں میں بھاری نقصان ہوا ہے ، ایرانی حملوں سے اسرائیل کا تل ابیب شہر لرز اٹھا،دھماکوں کی آوازیں سنی گیئں جبکہ اسرائیل کا ایئرڈیفنس سسٹم ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا،

اسرائیلی محکمہ صحت نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بتانے سے انکار کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایران نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل داغ دیے، اسرائیل بھر میں سائرن بج اٹھے