ایران نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل داغ دیے، اسرائیل بھر میں سائرن بج اٹھے

Jun 15, 2025 | 01:24:AM
ایران نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل داغ دیے، اسرائیل بھر میں سائرن بج اٹھے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران نے ایک دفعہ پھر اسرائیل کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر میزائلوں سے نیا حملہ کردیا ہے،رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی شہروں کو 100 سے زائد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب سمیت کئی شہروں میں سائرن بجنے لگے،اسرائیلی علاقے حیفہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،اسرائیل نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا،اسرائیلی حکومت نےہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری بنکروں سے باہر نہ نکلیں۔ 

دوسری جانب اسرائیل کی جنگی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی شروع ہوگیا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:  ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا