ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے ڈسٹرائیر جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی بحریہ کے ڈرونز کی برطانوی جنگی بحری جہاز کے قریب پروازیں جاری ہیں جبکہ برطانوی بیڑے کو خلیج فارس میں داخلے سے روکنے کے لیے وارننگ بھی دی گئی۔
ایرانی فوج نے کہا ہے کہ وہ برٹش نیوی کے جہاز کو بحر ہند میں داخلے کے وقت سے ہی مانیٹر کر رہی تھی،ایرانی فوج کے مطابق برطانیہ اسرائیلی میزائلوں کی رہ نمائی کے لیے اپنا جنگی بحری جہاز خلیج فارس لانا چاہتا ہے۔
خیال رہے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورتحال ہے اور ایران کو مغربی ممالک بشمول برطانوی بحریہ کی جانب سے بھی حملے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران-اسرائیل کشیدگی: آبنائے ہرمز کی بندش کا خدشہ، عالمی معیشت خطرے میں