الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت 

Jul 15, 2025 | 20:38:PM
 الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے تمام سیاسی جماعتوں کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی،سالانہ آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثہ جات اور واجبات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوں گے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو اپنے اکاؤنٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست 2025 تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی،سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے بعد 60 دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے تفصیلات کے ساتھ پیش کریں گی،سالانہ آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثہ جات اور واجبات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ کمیشن کو پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار کی دستخط شدہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ کے خلاف غلط زبان استعمال کرنیوالے جذباتی بابے کو رہا کر دیا گیا