تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹارالو ارجن کی بیٹی بھی با پ کے نقش قدم پر

Jul 15, 2021 | 19:43:PM
تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹارالو ارجن کی بیٹی بھی با پ کے نقش قدم پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار الو ارجن اپنی جا ندار ادا کا ری اور بھر پو ر ایکشن فا ئٹ کی وجہ سے مشہو ر ہیں۔اب انکی بیٹی بھی اب فلموں میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اس با ت  کا اعلان خود الو ارجن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی ارہا ارجن تیلگو فلم شکونتلم میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔الو ارجن نے یہ بھی بتایا کہ فلم میں سمنتھا اکی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اپنے پیغام میں الو کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمارے خاندان کی چوتھی نسل بھی فلموں میں قدم رکھ رہی ہے۔  انہو ں  نے بیٹی کو فلم میں کردار دینے پر فلم سازوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ منال خان کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل