ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں پھر اضافہ ۔۔ 160 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی

Jul 15, 2021 | 17:31:PM
ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں پھر اضافہ ۔۔ 160 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن فاونڈر  کے چئیرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ  ایل پی جی کی قیمت میں5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ  ایل پی جی گیس اضافے کے بعد 165 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔گھریلو  سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور گھریلو سلنڈر 1950 میں فروخت ہورہا ہے۔

کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 225 اضافہ کیا گیا ہے اور کمرشل  سلنڈر 7490 میں فروخت  کیا جارہا  ہے۔ اسی طرح  گلگت میں گیس کی قیمت 185 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے ایک ہی ما ہ میں دو مرتبہ پٹرول بم گرا دیا۔۔قیمت میں اتنا اضافہ کہ ہوش اڑ جا ئینگے