پٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے فی لیٹر اضافہ

Jul 15, 2021 | 17:16:PM
 پٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے فی لیٹر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے  ٹوئٹر پر  کہا ہے کہ ’وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کوحد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔وزیر اعظم نے اوگرا سفارشات کے برعکس عوامی مفاد میں پیٹرول کی قیمت میں محض 5.40 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔

شہبا ز گل کا کہنا تھا کہ اوگرا کی تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے کیے جانے والے اس فیصلے کے نتیجے میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔

یا د رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سارہ خان کی سا لگرہ ۔۔ نئی خوشی کی تصاویر شیئر کر دیں