جسٹس(ر) منصور علی شاہ ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
( امانت گشکوری )سپریم کورٹ کے مستعفی جج منصور علی شاہ ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟تفصیلات سامنے آگئیں
سپریم کورٹ کے مستعفی جج جسٹس ریٹائرڈ منصور علی شاہ نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ وکالت اور تدریس کے شعبے میں عملی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) منصور علی شاہ کو عالمی سطح کے دو معروف لا اسکولز میں اعزازی پروفیسرشپ بھی مل گئی ہے۔
وہ اس وقت لمز میں پروفیسر آف پریکٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جہاں وہ قانون اور آئینی امور سے متعلق تدریسی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ثالثی، مصالحت اور قانونی مشاورت کی خدمات بھی فراہم کریں گے۔
آئندہ دو برس جسٹس ریٹائرڈ منصور علی شاہ عالمی شہرت یافتہ لا اسکولز میں پڑھائیں گے،2026 میں وہ ییل لا اسکول میں بطور اعزازی پروفیسر پڑھائیں گے،2027 میں منصور علی شاہ یونیورسٹی آف پنسلوانیا کیری لا اسکول میں بطور بوک پروفیسر خدمات انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان کوواپس بلانے پر کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی
جسٹس ریٹائرڈ منصور علی شاہ بطور ثالث اور مصالحت کار تقرری کیلئے دستیاب رہیں گے،اس حوالے سے منصورعلی شاہ کاکہناہے کہ قانون کی حکمرانی، آئین پسندی اور شفافیت سے وابستگی برقرار رکھوں گا۔