محمد رضوان کوواپس بلانے پر کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی

Jan 15, 2026 | 10:14:AM
محمد رضوان کوواپس بلانے پر کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محمد رضوان کو سست بیٹنگ پر واپس بلانے پر میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی۔
محمد رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرنے پر ٹیم مینجمنٹ نے معذرت کر لی ہے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اورکوچ نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر سے معذرت کر لی ہے۔
میلبرن رینیگیڈز کے کپتان وِل سدرلینڈ کا کہنا تھا کہ میچ سنسنی خیز مراحل میں تھا، اپنے رویے پر شرمندہ ہوں، آپ اچھے کھلاڑی ہیں اور لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انتظار کی گھڑیاں ختم، آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ آج سے شروع
محمد رضوان نے مینجمنٹ کے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہارکیا تھا، اسٹرائیک ریٹ کم ہونے پر میلبرن رینیگیڈز نے انہیں ریٹائرڈ آؤٹ کرکے میدان سے واپس بلا لیا تھا۔