آصف زرداری نے ایک بار پھر لاہور کا رخ کر لیا ، وجہ بھی سامنے آ گئی

Jan 15, 2024 | 21:06:PM
آصف زرداری نے ایک بار پھر لاہور کا رخ کر لیا ، وجہ بھی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئر مین آصف علی زرداری نے ایک بار پھر سے لاہور میں ڈھیرے ڈال لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں ،جہاں وہ مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے،آصف زرداری پارٹی رہنماؤں سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں انتخابی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، آصف زرداری این اے 127 کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپیں گے ۔ 

یہ بھی پڑھیں : توہین الیکشن کمیشن کیس، سماعت اب اڈیالہ جیل میں نہیں بلکہ ۔۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو صاف صاف بتا دیا