مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک عہدے سے مستعفی

Jan 15, 2024 | 20:47:PM
مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک عہدے سے مستعفی
کیپشن: سمیرا ملک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذوالقرنین حیدر)عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگ میں اختلافات سامنے آ گئے، متعدد سیاسی رہنماﺅں نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے راہیں جدا کرلی،خوشاب سے سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سمیرا ملک نے حالیہ الیکشن میں این اے 87 پر الیکشن کا اعلان کر رکھا تھا،مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ نہ دینے اورالیکشن میں رکاوٹ پر انہوں نے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لئے تھے۔

سمیرا ملک نے باقاعدہ استعفیٰ کی کاپی رانا ثنا اللہ کو بھجوا دی،ان کے عہدہ سے مستعفی ہونے کے بعد ضلع کے متعدد عہدیداروں نے بھی استعفیٰ دےدیا ہے۔

یاد رہے کہ سمیرا ملک نواب آف کالا باغ کی پوتی اور سابق پی ٹی آئی رہنما عائلہ ملک کی ہمیشرہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی ملتان میں اہم وکٹ گرا دی