منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لئے۔۔۔ گانے پر شبیر جان اور صبا حمید کا زبردست ڈانس، ویڈیو وائرل 

Jan 15, 2022 | 20:41:PM
روبینہ اشرف، بیٹی مینا طارق، شادی، شبیر جان اور صباحمید، ڈانس
کیپشن: صباحمید اور شبیر جان، ڈانس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی میناطارق کی شادی میں انڈین گانے پرسینئر اداکار شبیر جان اور صبا حمید کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔اداکارہ کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیاپر کافی وائرل ہورہی ہیں۔مینا طارق کے نکاح کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں وسیم عباس اور بہروز سبزواری سمیت دیگر فنکاروں کی فیملیز شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: برقع پوش خاتون کی شادی میں دھماکے دار انٹری ۔۔۔ دلہا سے لپٹ گئی، دلہن سمیت سب پریشان
سینئراداکارشبیر جان اور صبا حمید کی ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے، سینئر اداکار کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے گانے' منی بدنام ہوئی' پر ٹھمکے لگارہے ہیں، شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں اور شوبز سے وابستہ افراد نے اداکار کے ڈانس ٹھمکوں کو خوب انجوائے کیا جبکہ شبیر جان بھی مسکرارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سنی لیون شارک مچھلیوں میں گھر گئیں۔۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، مداح پریشان