چینی کی قیمت میں مسلسل پانچویں ہفتے بھی اضافہ ، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری

Jan 15, 2021 | 18:20:PM
چینی کی قیمت میں مسلسل پانچویں ہفتے بھی اضافہ ، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی، چینی کی قیمت میں مسلسل پانچویں ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے ایک ہفتے میں چینی اوسط 2روپے 89 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی، پانچ ہفتے میں چینی کی قیمت میں اوسط 11روپے 86 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 92 روپے 95 پیسے فی کلو ہوگئی، جنوری کے دوسرے ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 15 روپے 84 پیسے مہنگا ہوگیا، دال مونگ 2 روپے 14 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دال چنا پانچ پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔
ادارہ شماریات کاکہنا ہے کہ دال ماش 11 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں بکرے کا گوشت 3 روپے 13 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 92 پیسے اضافہ ہوا، کیلا 3 روپے 51 پیسے فی درجن مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے لہسن، چاول، پسی ہوئی مرچ کی قیمتیں بھی بڑھیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتے 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، حالیہ ہفتے انڈے 31 روپے 9 پیسے فی درجن، ٹماٹر ایک ہفتے میں 9 روپے 46 پیسے فی کلو سستے ہوئے، آلو کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے کمی ہوئی، پیاز ایک روپے 69 پیسے فی کلو سستا ہوا، ایک ہفتے میں مرغی 4 روپے 94 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی سستا ہواجبکہ 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔