وزیر دفاع کی قطر کے ملٹری اتاشی سےملاقات،دفاعی شعبے میں تعاون پر اطمینان کا اظہار

Dec 15, 2025 | 21:00:PM
وزیر دفاع کی قطر کے ملٹری اتاشی سےملاقات،دفاعی شعبے میں تعاون پر اطمینان کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف  سے قطر کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل عبدالہادی محمد ارحیب  الحاجری کی ملاقات ،قطری ملٹری اتاشی کا باہمی دفاعی شعبے میں تعاون کے موجودہ دائرہ کار پر اطمینان کا اظہار۔

اعلامیہ وزارت دفاع کے مطابق اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، قطر  ایک اہم ملک ہے اور اس کا خطے میں کلیدی کردار ہے، قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات باہمی احترام اور دوطرفہ تعاون پر مبنی ہیں، دفاع، فوجی مشقوں سمیت تربیت اور مشترکہ منصوبوں کیلئے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،ہمارے عسکری ادارے قطری مسلح افواج کے لئے بہترین تربیتی سہولیات سے استفادے کے لیے کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حریم فاروق اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقیدکاشکار