فائنل کوئی بھی جیتے، ورلڈ کپ مراکش کے نام رہے گا

Dec 15, 2022 | 11:34:AM
فائنل کوئی بھی جیتے، ورلڈ کپ مراکش کے نام رہے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائنل ارجنٹینا جیتے یا فرانس، فٹبال ورلڈ کپ 2022ء مراکش کے نام رہے گا۔

نیو یارک ٹائمز نے لکھا کہ فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں مراکش نے جان لڑا دی، بس زرا سی کمی رہ گئی جس سے مراکش فائنل تک رسائی میں ناکام ہوگیا۔

مراکش کی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ شکست پر مایوسی تو ہوئی مگر ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بن کر تاریخ رقم کرنے پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ، مراکش کو شکست،دفاعی چیمپئن فرانس فائنل میں

مراکش کے پاس جیت کا ایک اور موقع ہے، تیسری پوزیشن کا میچ کروشیا سے ہفتے کے روز ہوگا۔

یاد رہے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کو دو صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، فائنل اتوار کے روز فرانس اور ارجنٹینا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔