آصف علی زرداری کا اے پی ایس کے شہیدوں کو خراج عقیدت 

Dec 15, 2021 | 19:22:PM
سابق صدر مملکت،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری
کیپشن: سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سانحہ اے پی ایس کے شہیدوں کے یوم شہادت کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ جب تک محصوم شہیدوں کے قاتلوں، منصوبہ سازوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر عبرت ناک سزا نہیں دی جاتی تب تک ریاست اور قوم محصوم شہیدوں کی مقروض رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:گیس و بجلی کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نہ صرف شہداءکے وارثوں بلکہ درد مند انسانوں کے جگر پر ایسا زخم ہے جس سے  آج بھی خون ٹپک رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں کو نیست اور نابود کرنے کا عہد تھا تاکہ ملک کی دھرتی کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے۔ افسوس ،قوم سے کیئے ہوئے عہد پر من و عن عمل نہیں ہوا جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ دہشت گرد آج بھی ہمارے جوانوں کو قتل کر رہے ہیں۔

آصف علی زرداری نے مزید  کہا ریاست کو یہ حق یا اختیار نہیں ہے کہ وہ محصوم انسانوں کے قاتلوں کو معاف کرے۔دہشت گردوں اور ریاست کو چیلنج کرنے والوں سے مذاکرات کرناریاست کو کمزور اور شرمندہ کرنے کے مترادف ہے۔ میں افواج پاکستان کے ان بہادر بیٹوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے دھرتی ماں کے دشمنوں کی مزاحمت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے اس طرح پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ان افسران اورسپاہیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ دہشت گرد کسی طور بھی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔ میں شہیدوں کے والدین، شہیدوں کی بیوائوں ، بچوں اور بھائیوں اور بہنوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ موقع ملا تو سفاک دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر عبرت ناک سزا دی جائے گی اوروطن کی دھرتی سےوطن دشمنوں اور دہشت گردوں کا اس طرح صفایا کیا جائے گا جیسے سوات میں کیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل ہی طلبا کے لئے ایک اور مشکل پید ا ہوگئی