خراب موسم ،گلگت کی تمام پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ اور ملک بھر کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں،جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔
اسلام آباد سے 11، کراچی سے 12، لاہور کی 11، کوئٹہ سے 3، ملتان، اسکردو اور پشاور سے ایک ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری
ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2 پروازیں 4 سے 10 گھنٹے، مسقط سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔