چنیوٹ : وفاقی وزیر کا موٹرسائیکل سواروں کو مفت پیٹرول کا تحفہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ کی جانب سے چنیوٹ میں جشن آزادی پر پاکستانی پرچم لگانے والے موٹرسائیکل سواروں کو مفت پیٹرول دیا گیا۔
چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے عوام کےلیےجشنِ آزادی پر انوکھا تحفہ دیتے ہوئے پاکستانی پرچم لگانے والے موٹرسائیکل سواروں کو مفت پیٹرول دیا۔
چنیوٹ میں صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک موٹرسائیکل سواروں کو فی کس 5 لیٹرمفت پیٹرول فراہم کیا گیا۔
اس موقع پر قیصر شیخ نے کہا کہ گزشتہ 25 سال سے عوام کو آزادی کی خوشی میں مفت پیٹرول دےرہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور:سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
انہوں نے کہا کہ 16اگست کوصبح 10بجےسے شام7 تک رکشہ ڈرائیوروں کو مفت پیٹرول دیا جائے گا۔