مردان، گھر کے تنازعے پر فائرنگ، ماں 3 بیٹوں سمیت قتل

Aug 15, 2023 | 19:10:PM
مردان، گھر کے تنازعے پر فائرنگ، ماں 3 بیٹوں سمیت قتل
کیپشن: ریسکیو اہلکار لاشیں ایمبولینس میں رکھ رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(منظور حسین)مردان میں گھر کے تنازعے پر فائرنگ کرکے ماں اور اس کے 3 بیٹوں کے قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مایار روڈ رشید آباد میں پیش آیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین گھر فروخت کرنا چاہتے تھے ، ملزم زبردستی سستے دام خریدنا چاہتا تھا ، مقتولین اور ملزم کے درمیان واقعے سے پہلے گھر کے ریٹ پر ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی ۔
فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ریسکیوکی ٹیم نے جاں بحق افراد کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا،جاں بحق افراد میں زوجہ رحیم گل، عثمان ، نعمان اور عرفان شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے خریداروں کو بڑا جھٹکا،صرافہ بازار سے بڑی خبر آگئی