ڈالر کا روپے کو رگڑا،دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اضافہ

Aug 15, 2023 | 17:52:PM
ڈالر کا روپے کو رگڑا،دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے  دوسرے روز امریکی ڈالر پھر مہنگا ہو گیا ،انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 3 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر4 روپے مہنگا ہوکر 300روپے کا ہوگیا۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق  انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 2 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 290 روپے کے بعد 291 روپے  سے بھی تجاوز کرگیا ، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 288.49 روپے سے بڑھ کر291.50 روپے پر بند ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر اڑان بھرنے لگا ،انٹربینک میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 4 روپے اضافے سے 380 روپےمہنگا ہوگیا ،یورو 1 روپے مہنگا ہوکر 325 روپے ،امارتی درہم 1 روپے مہنگا ہوکر 83.50 روپے  جبکہ سعودی ریال 75 پیسے اضافے سے 80روپے کا ہوگیا.

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی جا رہی ہے،سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزا مثبت اختتام دیکھا گیا ، 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 141 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 48565 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، 9 ارب روپے مالیت کے 25 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 338 کمپنیوں کے شئیرز میں لین دین ہوا اور 159 کمپنیوں میں تیزی جبکہ 154 کمپنیوں میں منفی رجحان رہا۔