وا ٹس ایپ صارفین کیلئے خو شخبری۔۔ پروفائل پکچر کلک کرکے سٹیٹس اپ ڈیٹ بھی دیکھ سکیں گے

Aug 15, 2021 | 21:48:PM
وا ٹس ایپ صارفین کیلئے خو شخبری۔۔ پروفائل پکچر کلک کرکے سٹیٹس اپ ڈیٹ بھی دیکھ سکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) واٹس ایپ جلد ہی اپنی نئی اپ ڈیٹ میں ایک اور اہم فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق واٹس ایپ وائس میسیجز کے لیے پلے بیک اسپیڈ، ملٹی ڈیوائس لاگ ان، آرکائیو اور دیگر اہم فیچرز میں مزید بہتری لا رہا ہے۔ جب کہ جلد ہی نئی اپ ڈیٹ 2.21.17.5 میں ایک اہم فیچر کا اضافہ کرنے جا رہا ہے، جس کے تحت اب استعمال کنندگان پروفائل پکچر پر کلک کرکے اسٹیٹس اپ ڈیٹ بھی دیکھ سکیں گے۔کسی بھی استعمال کنندہ کی پروفائل پکچر پر کلک کرتے ہی واٹس ایپ ایک الرٹ پیش کرے گا کہ کیا آپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ یا پروفائل پکچر دیکھنا چاہتے ہیں؟

یہ فیچر ٹوئٹر فلیٹ سے کسی حد تک ملتا جلتا ہے۔ وے بی ٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ابھی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور اسے جلد ہی بی ٹا ٹیسٹر کے لیے مستقبل میں آنے والی اپ ڈیٹ میں جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وبا کے دوران پیدا ہونے والے بچو ں میں کو ن کونسی کمزوریاں ہیں؟ امریکی طبی تحقیق کا خو فنا ک انکشاف