پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مافیاز کو فائدہ پہنچایا گیا؛محمد زبیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بطور اپوزیشن پارٹیز حقیقت عوام کے سامنے لانا ہمارا فرض ہے ،ایران امریکہ جنگ سے ہمیں اندازہ تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،ہمیں علم تھا کہ حکومت کو تمام معاملات سنبھالنے میں مشکل ہوگی،حکومت نے اس صورتحال میں مافیا کو فائدہ پہنچایا،پٹرول کی قیمت کے بڑھنے سے مافیا کو اربوں کا فائدہ پہنچا۔
سابق گورنر سندھ کاکہنا تھا کہ مارچ کے ماہ میں پچپن روپے قیمت سے مافیا کو فائدہ پہنچا،ان کے پاس پٹرول پرانی قیمت میں دستیاب تھا،اس مافیا نے ساٹھ سے پینسٹھ ڈالر فی بیرل خرید کر 80 سے 85 ڈالر فی بیرل فروخت کیا، تین ہفتوں میں پٹرول کی قیمت انتہائی درجے پر پہنچ گئی۔
ان کاکہناتھا کہ ہم نے بطور اپوزیشن اس پر بھرپور آواز اٹھائی، وزیر اعظم نے 80روپے اس لئے کم کئے کہ وہ پکڑے گئے،پٹرول کے ساتھ ڈیزل کی قیمت میں انتہا اضافہ ہوا،جو ڈیزل یہاں ریفائن ہوتا اس پر بھی بین الاقوامی قیمت لگائی گئی، حکومت نے عوام کی جیب سے لوٹ کر آئل کمپنیز کو فائدہ پہنچایا،عوام کو جواب دیں کس وزیر مشیر کے کہنے پر یہ فیصلے لئے گئے۔محمد زبیر کاکہناتھا کہ سعودیہ سے جو قرض آنا خوشی آئند ہے،یہ پیسے دبئی کے قرض میں رپلیس ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:شین وارن کی موت کا ذمہ دار کون ؟ بیٹے کا تہلکہ خیز انکشاف