لاہورمیں مہنگائی کیخلاف پرائس کنٹرول سرگرمیاں مزید تیز

مارکیٹوں میں پرائس چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے، گرانفروشی پر فوری جرمانہ اور سنگین خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آر درج کی جائے:ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز

Apr 15, 2026 | 12:50:PM
لاہورمیں مہنگائی کیخلاف پرائس کنٹرول سرگرمیاں مزید تیز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر  بھر میں مہنگائی کے خلاف پرائس کنٹرول سرگرمیاں مزید تیز کر دیں۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5857 انسپکشنز کی گئیں، جن کے نتیجے میں خلاف ورزیوں پر 89 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشی میں ملوث افراد پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ مسلسل خلاف ورزیوں پر 9 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایت کی ہے کہ مارکیٹوں میں پرائس چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرانفروشی پر فوری جرمانہ اور سنگین خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آر درج کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے میٹرز۔۔!ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا گیا

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے اندراج سے گرانفروشی کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور اس عمل کو مزید سخت کیا جائے گا۔