دنیا اس وقت ہنگامہ خیز صورتحال کا شکار ہے، چینی صدر نے خبردارکر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا دوبارہ جنگل کے قانون کی طرف جا رہی ہے۔
چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شی جن پنگ نے یہ ریمارکس ہسپانوی ہم منصب پیڈرو سانچیز سے ملاقات کے دوران دیئے جو اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت ہنگامہ خیز صورتحال کا شکار ہے اور قانون کی حکمرانی اور طاقت کی حکمرانی کے درمیان مقابلہ درپیش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرمٹ کے بغیر حج کرنیوالوں کیلئے بھاری جرمانوں اور سزاؤں کا اعلان
صدرشی جن پنگ نےاس موقع پر سپین کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا تاکہ دنیا کو جنگل کے قانون کی طرف جانے سے روکا جا سکے اور بین الاقوامی قوانین پر مبنی عالمی نظام کا دفاع کیا جا سکے۔