گلوکارہ نصیبو لا ل نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کر لی 

Apr 15, 2023 | 21:46:PM
گلوکارہ نصیبو لا ل نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کر لی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستانی معروف گلوکارہ  نصیبو لا ل نےعمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستانی لوک گلوکارہ  نصیبولال نےاپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ عمرہ ادا کر لیا ہے ، جس کی تصویر گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں. ان تصاویر میں گلوکارہ کو اپنے دونوں بچوں اور شوہر کے ساتھ دیکھا جا سکتاہے ، جن میں سب دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں۔

جبکہ ایک تصویر میں انکے شوہر اور بیٹی کو دعا مانگتے ہوئے دیئکھا جا سکتاہے۔