ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے متعلق  قومی امنگوں کے مطابق دو ٹوک مؤقف اپنائیں گے: نجم سیٹھی

Apr 15, 2023 | 10:47:AM
ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے متعلق  قومی امنگوں کے مطابق دو ٹوک مؤقف اپنائیں گے: نجم سیٹھی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے متعلق  قومی امنگوں کے مطابق دو ٹوک مؤقف اپنائیں گے۔

لاہور میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جہاں انہوں نے فرداََ فرداََ صحافیوں سے ملاقات بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

نجم سیٹھی کا صحافیوں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ بارے  قومی امنگوں کے مطابق دو ٹوک مؤقف اپنائیں گے، پاکستانی کرکٹ کو درست سمت میں  گامزن کرنے کے لئے ضروری اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کہ بحالی کے لیے کلبز سے لے کر ہر سطح پر لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، وقت آنے پرپاکستان کرکٹ کے مفاد میں درست فیصلے کریں گے۔