لاہور۔خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

Apr 15, 2022 | 09:17:AM
ملزم گرفتار، فائل فوٹو
کیپشن: ملزم گرفتار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت  لاہورمیں خاتون پولیو ورکر کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ چوکی فردوس مارکیٹ پولیس کی خاتون کی درخواست پر نوجوان کو گرفتار کیا، متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزم نے نازیبا جملے کسے اور میری ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس کی وجہ سے مجھے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 واضح رہے ایس ایچ او نصیر آباد شعیب خان نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم قاسم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:    الحمد اللہ میں نے عمرہ ادا کر لیا۔شاداب خان