پاک بھارت میچ پر اربوں کا جوا، کونسی ٹیم فیورٹ؟ بکیز بھی میدان میں آگئے

Sep 14, 2025 | 11:03:AM
پاک بھارت میچ پر اربوں کا جوا، کونسی ٹیم فیورٹ؟ بکیز بھی میدان میں آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معرکہ بنیان المرصوص کے بعد پاک بھارت کرکٹ کا پہلے ٹاکرا  آج ہو گا ، میچ پر  اربوں کا جوا  کھیلنے کےلئے  تجوریوں  کے منہ کھول دیئے گئے ۔

د بئی میں ہونے والے ایشیا کپ کے میچ میں بکیز نے انڈین ٹیم کو فیورٹ قرار دیا،میچ میں بھارتی جیت کے امکانات 55 جبکہ پاکستانی ٹیم کے 45 فیصد ہیں۔
سٹے باز ذرائع  کے مطابق بھارت کی جیت کا ریٹ 1روپے 31 پیسے جبکہ پاکستانی جیت کا ریٹ 3 روپے 62 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:سابق بھارتی کرکٹر نے اپنی ٹیم کو خبردار کر دیا
پاک کے خلاف گزشتہ مقابلوں میں جیت کے سبب انڈین ٹیم کو نفسیاتی برتری ہے۔مضبوط پاکستانی باؤلنگ اٹیک نئے انڈین پلیرز کیلئے چیلنجنگ ہو سکتا ہے۔ 
شبمن گل اور سوریا کمار یادیو انڈیا کیطرف سے بہتر سکور کیلئے فیورٹ ہیں،پاکستانی سائیڈ سے سلمان علی آغا اور فخر زمان بڑے سکور کیلئے فیورٹ قرار دئیے گئے ہیں 
باؤلنگ میں کلدیپ یادیو کا پاکستانی سپنرز محمد نواز فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔