کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

Sep 14, 2022 | 09:24:AM
کورونا وائرس سے مزید 3 مریض جان کی بازی ہار گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 118 کیسز سامنے آئے۔

قومی ادارہ برائے صحت پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کا شکار 3 مریض جاں بحق ہوئے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 9 سو 73 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.70 فی صد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 82 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 71 ہزار 1 سو 96 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 5 سو 99 ہو چکی ہے۔