بھارت کیوں چھوڑا۔۔بالی وڈ کی سب سے بولڈادا کارہ ملکہ شیراوت کا چونکا دینے والاانکشاف

Sep 14, 2021 | 19:59:PM
 بھارت کیوں چھوڑا۔۔بالی وڈ کی سب سے بولڈادا کارہ ملکہ شیراوت کا چونکا دینے والاانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)میں نے بھارت کیوں چھوڑا۔بالی وڈ ادا کارہ ملکہ شیراوت کا چونکا دینے والاانکشاف۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے ایک انٹرویو میں ملکہ شیراوت نے فلم انڈسٹری میں اپنے خراب تجربے کا تذکرہ کیا ۔ اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح ان کے بارے میں غلط لکھا اور بولا گیا ، جس سے مجبور ہو کر انہوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سارہ خان کو جلد ننھے مہمان کو گود میں لینے کا بے صبری سےانتظار

انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے شروعات کی تھی اس وقت لوگ کافی ججمینٹل تھے ۔ لوگ کہتے تھے وہ ایک گری ہوئی خاتون ہے ، اس کا کوئی اخلاق نہیں ہے ، وہ بکنی پہنتی ہے ، دیکھو اس نے کیسے سین کئے ہیں  ۔ لیکن یہ سب تجربہ کا ایک حصہ ہے اور میں واقعی خوش ہوں کہ سماج میں کافی ترقی ہوئی ہے ۔ لوگ زیادہ برداشت کرنے والے بن گئے ۔ آج لوگوں کے لئے نیوڈیٹی کوئی بڑی بات نہیں  ۔ 

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا
یا د رہے کہ اداکارہ ملکہ شیراوت اپنی فلموں میں بولڈ کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں ۔ انہوں نے 2003 میں فلم 'خواہش' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ۔ اداکارہ 'مرڈر' جیسی فلم میں زبردست بولڈ سین کو لے کر بھی موضوع بحث بنی تھیں ۔